برسلز ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) یورپیئن کمیشن نے زور دیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک، انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل، ٹویٹر اور دیگر ٹیکنالوجیز کورونا وائرس سے متعلق جھوٹی خبروں، غلط اور گمراہ کن معلومات یا اطلاعات کی روک تھام کے لیے مزید موثر اور سخت اقدامات کریں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپیئن کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اشتہاری …
یورپیئن کمیشن کافیس بک، انٹرنیٹ گوگل اور ٹویٹر پرکورونا بارے جھوٹی خبروں کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات پر زور

مزید خبریں
برسلز ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) یورپیئن کمیشن نے زور دیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک، انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل، ٹویٹر اور دیگر ٹیکنالوجیز کورونا وائرس سے متعلق جھوٹی خبروں، غلط اور گمراہ کن معلومات یا اطلاعات کی روک تھام کے لیے مزید موثر اور سخت اقدامات کریں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپیئن کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اشتہاری صنعت کے لئے موزیلا اور تجارتی اداروں سمیت دیگر کمپنیوں نے سخت گیر قوانین کو روکنے کے لئے 2018 میں ایک ضابطہ اخلاق پر دستخط کیے تھے اور بعدازاں مائیکروسافٹ اور ٹِک ٹاِک بھی اس گروپ میں شامل ہوگئے۔ کمیشن نے بتایا کہ تاہم آپریشن کے دوران پہلے سال میں ضوابط کے تعین میں کئی کوتیاہیاں ہوئیں جن میں پلیٹ فارم اور ممبر ممالک میں ضابطہ کا متضاد اور نامکمل اطلاق، یکساں سوچ کا فقدان ، ضابطہ کے عزم کی کمی اور ضابطہ کی خود مختار نوعیت کی اندرونی حدود شامل ہیں۔ یورپیئن کمیشن کی اقدار اور شفافیت کی نائب صدر ویرا جورووا نے سوشل میڈیا پر کورونا وائرس بارے گمراہ کن معلومات کے پھیلاﺅ اور نئے خدشات کو روکنے کے لیے مزید اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر غلط اطلاعات کے نئے خدشات میں اضافہ ہوا ہے لہذا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مزید شفاف اقدامات اور احتساب کرنا ہو گا اور انہیں دوسروں کو ڈیٹا تک بہتر اور کھلی رسائی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ یورپی کمیشن رواں سال کے اختتام تک سوشل میڈیا مواد کے حوالے سے نئے قواعد و ضوابط پر مبنی ڈیجیٹل سروسز ایکٹ پیش کرے گا جس کے تحت سوشل میڈیا ویب سائٹس پر شیئر کیے گئے مواد سے متعلق سماجی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو جائے گا۔








