اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے نادرااورایف بی آر کے درمیان ڈیٹاشئیرنگ اورڈیٹا کے تجزیہ پرزور دیتے ہوئے دونوں اداروں کے درمیان ڈیٹا کی شئیرنگ اورتجزیہ میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنے کیلئے ذیلی گروپ تشکیل دے دیا،ذیلی گروپ وفاقی وزیرصنعت وپیداوارحماداظہر، وزیراعظم کے مشیر عشرت حسین، فیض کموکہ، چئیرمین ایف بی آر اورچئیرمین نادراپرمشتمل ہے، ذیلی گروپ ایک ہفتہ میں …
وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات کا نادرااورایف بی آر کے درمیان ڈیٹاشئیرنگ اورڈیٹا کے تجزیہ پرزور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے نادرااورایف بی آر کے درمیان ڈیٹاشئیرنگ اورڈیٹا کے تجزیہ پرزور دیتے ہوئے دونوں اداروں کے درمیان ڈیٹا کی شئیرنگ اورتجزیہ میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنے کیلئے ذیلی گروپ تشکیل دے دیا،ذیلی گروپ وفاقی وزیرصنعت وپیداوارحماداظہر، وزیراعظم کے مشیر عشرت حسین، فیض کموکہ، چئیرمین ایف بی آر اورچئیرمین نادراپرمشتمل ہے، ذیلی گروپ ایک ہفتہ میں اپنی رپورٹدے گا۔ یہ فیصلہ جمعرات کویہاں ایف بی آر کے ہیڈکوارٹرزمیں ایف بی آرپالیسی بورڈ کے دوسرے اجلاس میں کیاگیا۔وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات نے اجلاس کی صدارت کی ۔ چئیرمین ایف بی آر نے وزیراعظم کے مشیرکوایف بی آر وکسٹمز کے انسانی وسائل کی بہتریوترقی اورآٹومیشن کے ضمن میں اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کے مشیرکومختلف اقدامات، مستبقل کے لائحہ عمل، عملہ کی مہارت ، قابلیت اوراستعدادمیں، انتظامی قابلیت میں بہتری اورکارکردگی کی بنیادپرترقی ومراعات کی پالیسی بارے بھی آگاہی دی۔ چئیرمین ایف بی آر نے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کو کارگردگی اورفعالیت میں بہتری لانے کیلئے آئرس سافٹ وئیر کے بینرتلے مختلف پلیٹ فارمز کو یکجاکرنے کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کے مشیرکوبتایا کہ سیلزٹیکس رجسٹریشن ویری فیکیشن کیلئے ٹیکنالوجی کی بنیاد پرطریقہ کارمرتب کیاگیاہے جس میں ایف بی آرکے افسران ٹیبلیٹس کے ذریعہ حقیقی معلومات، تصاویر اورجی پی ایس کے ذریعہ کاروباری ادارہ جاتے ہیں اورمطلوبہ معلومات کی تصدیق کرتے ہیں۔اجلاس میں ایف بی آر اور12 دیگراداروں کے درمیان ڈیٹاکے تبادلہ سے متعلق معاہدوں پربھی گفت وشنید ہوئی۔ وزیراعظم کے مشیرڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے نادرااورایف بی آر کے درمیان ڈیٹاشئیرنگ اورڈیٹا کے تجزیہ پرزوردیا۔انہوں نے ایف بی آر اورنادرا کے درمیان ڈیٹا کی شئیرنگ اورتجزیہ میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنے کیلئےذیلی گروپ تشکیل دے دیا۔ذیلی گروپ وفاقی وزیرصنعت وپیداوارحماداظہر، وزیراعظم کے مشیر عشرت حسین، فیض کموکہ، چئیرمین ایف بی آر اورچئیرمین نادراپرمشتمل ہے، ذیلی گروپ ایک ہفتہ میں اپنی رپورٹ داخل کرے گا۔وزیراعظم کے مشیرنے طورخم بارڈرپرکنٹینروں کے روکنے سے تاجروں کو درپیش مسائل کا خصوصی نوٹس لیا۔ ممبرکسٹمز نے اجلاس کوبتایاکہ تمام ضروری اقدامات کرلئے گئے ہیں اورآنیوالے چندہفتوں میں یہ مئسلہ حل ہوجائے گا۔سید جاوید نے پرال کی سفارشات پیش کیں اورکہاکہ پرال کے چیف ایگزیکٹوآفیسرکاتقررکردیاگیاہے۔اجلاس میں بتایاگیا کہ پالیسی بورڈ کا آئندہ اجلاس اس ماہ کے آخرمیں ہوگا جس میں پالیسی بورڈ کے ٹرمز آف ریفرنس منظوری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔حماداظہراورعبداللہ یوسف ٹرمز آف ریفرنس تیارکریں گے۔








