اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) نے کہا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ سے ٹڈی دل کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ جمعرات کو این ایل سی سی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ٹڈی دل موجود ہے جہاں پر ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 199335 ہیکٹرز رقبے کا سروے کر لیا گیا جبکہ …
پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ سے ٹڈی دل کا خاتمہ ہو گیا ہے، نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر (این ایل سی سی) نے کہا ہے کہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ سے ٹڈی دل کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ جمعرات کو این ایل سی سی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں ٹڈی دل موجود ہے جہاں پر ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 199335 ہیکٹرز رقبے کا سروے کر لیا گیا جبکہ 24 گھنٹوں میں لسبیلہ کے متاثرہ علاقوں میں 330 ہیکٹر رقبے پر ٹڈی دل کنٹرول آپریشن کیا گیا ہے۔ جاری تفصیلات کے مطابق ٹڈی دل پر قابو پانے کے لئے گذشتہ6 ماہ میں 1126949 ہیکٹرز رقبہ پر سپرے کیا گیا۔








