اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیر انتظام میٹرک کے سپیشل سالانہ امتحانات برائے سال 2020ء23 ستمبر 2020ءسے منعقد ہو رہے ہیں۔ جاری بیان کے مطابق مذکورہ بالا امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام ریگولر امیدواران اپنی رول نمبر سلپس اپنے اداروں سے حاصل کریں اور پرائیویٹ/سابقہ (Ex) امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر دیئے گئے پتہ جات پر روانہ کر دی گئی ہیں۔ وہ پرائیویٹ/سابقہ امیدواران جن کو اپنی رول نمبر سلپس نہ ملیں تو وہ فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk سے ڈاﺅن لوڈ کر لیں یا اس کے حصول کیلئے فوری طور پر بورڈ ہذا کے افسران مختار امتحانات (انعقاد) فون نمبر 051-9269506، فیکس نمبر 051-9269507، ڈائریکٹر (ون ونڈو سیل) فون نمبر 051-9269577، نائب مختار امتحانات (انعقاد ثانوی) فون نمبر 051-9269519، ڈپٹی سیکرٹری (ون ونڈو سیل) فون نمبر 051-9269551، معاون مختار امتحانات (انعقاد ثانوی) فون نمبر 051-9269542 اور نگران/سپرنٹنڈنٹ (انعقاد ثانوی) فون نمبر 051-9269555-Ext:121 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔