اسرائیل نے کورونا وائرس کی وبا کے عرصے میں فلسطینیوں کے 389 مکانات مسمار کیے ،اقوام متحدہ

85
ٹیگرے میں خوراک کی شدید قلت کا خطرہ ہے، اریٹیریا کی افواج علاقے سے نکل جائیں ، اقوام متحدہ
ٹیگرے میں خوراک کی شدید قلت کا خطرہ ہے، اریٹیریا کی افواج علاقے سے نکل جائیں ، اقوام متحدہ

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کورونا وائرسکی وبا کے دوران اسرائیل نے فلسطینیوں کے 389 مکانات مسمار کیے۔ یہ تعداد گذشتہ چار سال کے دوران مسمار کیے گئے مکانات کے برابر ہے۔ اسرائیلی حکام نے اوسطاً ہرماہ 65 مکانات مسمار کیے جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی مکانات سے محروم ہوگئے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ رواں سال مارچ سے اگست تک مکانات مسماری کی اسرائیلی پالیسی کے نتیجے میں 442 فلسطینی بے گھر ہوئے۔ اس عرصے میں فلسطینی کورونا کی وبا سے بھی متاثر تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے نہ صرف بڑی تعداد میں مکانات مسمار کیے بلکہ پانی، سوریج، صحت، تعلیم، زراعت اور تجارتی مقاصد کے لیے تعمیر کی گئی عمارتوں کی مسماری بھی جاری رکھی۔