وزیر اعظم عمران خان ذمہ دار سربراہ حکومت کے طور پر اداروں کو اپنا کام خود کرنے دیتے ہیں، ڈاکٹر شہباز گل کا شہباز شریف کے ٹویٹ پر رد عمل

95

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ذمہ دار سربراہ حکومت کے طور پر اداروں کو اپنا کام خود کرنے دیتے ہیں۔ قواسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے ٹویٹ پر ردعمل میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یہی تو مسلہ ہے آپ کی سوچ کا، ابھی تک آپ ہوتے تو اپنی تصویر بنانے کے چکر میں مظلوم کی شناخت میڈیا پر ہوتی۔ عمران خان آپ کی طرح ڈرامے نہیں کرتے، ذمہ دار سربراہ حکومت کے طور پر اداروں کو اپناکام خود کرنے دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو اس بات کی سمجھ ہو تو آپ خود ایسی حرکتیں کیوں کرتے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جب بھی حکومت میں آئی اس نے لوٹ مار کی اور حساب دینا پڑا تو کبھی معافی مانگ کر جدہ چلے گئے اورجب انقلاب کی قیادت کا وقت آیا تو فراڈ میڈیکل رپورٹس کے ذریعے ملک سے فرار ہو گئے۔