چوبیس گھنٹوں میں کوویڈ۔ 19کے 404 کیسیزہوئے ، 6 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ، کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد5ہزار 774 رہی، این سی او سی

57
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کا اجلاس، ملک میں بیماری کی موجودہ صورتحال اور متعلقہ این پی آئیز کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 404 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران6 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مجموعی طور پر کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد5ہزار 774 رہی ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 27ہزار 277کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں12 ہزار 93، پنجاب میں9ہزار98، خیبرپختونخوا میں2ہزار 145، اسلام آباد میں3ہزار 52، بلوچستان میں 227،گلگت بلتستان میں 385 اورآزاد کشمیر میں 277 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 261 ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 912 وینٹیلیٹرز پر کورونا 92کے مریض ہیں۔ ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 424 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 426، بلوچستان میں 13 ہزار 621، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 269، اسلام آباد میں 15 ہزار 962، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 79، پنجاب میں 97 ہزار 817 اور سندھ میں 1 لاکھ 32 ہزار 250 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 389 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 445، پنجاب میں 2 ہزار 220 اموات ہوئیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 افراد جابحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 257، اسلام آباد میں کل 178، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 78 اموات ہوئی اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 66 اموات ہو چکی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا۔ اب تک ملک بھر میں 29 لاکھ 95 ہزار890 کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1ہزار 9 مریض زیر علاج ہیں۔ تعلیمی اداروں کو کھولنے کا مرحلہ وار آغاز پیر سے ہوگیا۔ این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو کھولنے سے پہلے صحت کے رہنما اصول اور پروٹو کولز پہلے ہی جاری کیے ہیں۔ پروٹوکول پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی مانیٹرنگ میکنزم تمام اسٹیک ہولڈرز کی باہمی رضامندی سے تیار کیا گیا ہے۔ صوبائی اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کی نگرانی کرنے والی ٹیمیں پورے پاکستان میں صحت کے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گی۔کسی بھی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی صورت میں صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ادارے کو بند یا جرمانہ کریں۔ ماسک پہننا یہاں تک کہ عام کپڑے کا ماسک ہو اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا، یہ مشکل وقت طلبا کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سب سے اہم اقدام ہے۔