
اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہاہے کہ آل پارٹیزکانفرنس (اے پی سی) احتساب کو ختم کرنے کیلئے حکومت پردبائو ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔اتوار کو سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ قوم نے اچھی طرح سے دیکھاہے کہ اپوزیشن نے ذاتی فائدے اورمقاصد کیلئے سیاست کا استعمال کیا اورذاتی جاگیروں کے تحفظ کیلئے پارلیمان کا استعمال کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بدعنوانی کے خلاف اپنے عزم پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اسلئے کوئی این آراونہیں دیا جائیگا۔