وزیراعظم نے دنیا کے سامنے بھارت کے انتہا پسندانہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد

42

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ورچوئل اجلاس سے وزیر اعظم عمران خان کے تاریخی خطاب پر انہیں مبارکباد دی ہے ۔ جمعہ کو سوشل میڈیا نیٹ ورک سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی مشکلات پر روشنی ڈالتے ہوئے دنیا کے سامنے بھارت کے انتہا پسندانہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔