22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںچیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا امیر کویت شیخ صباح ا لاحمد...

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا امیر کویت شیخ صباح ا لاحمد الصبا ح کے انتقال پر اظہارافسوس

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے امیر کویت شیخ صباح ا لاحمد الصبا ح کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ امیر کویت ایک پروگریسیو سوچ رکھنے والے رہنما تھے، انہوں نے کویت کی اقتصادی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان ایک مخلص دوست سے محروم ہو گیا، بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کویت کی حکومت، عوام اور قیادت کے ساتھ دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں