فیصل آباد۔1اکتوبر (اے پی پی): ایف ڈی اے گورننگ باڈی نے نیا پاکستان ہا?سنگ پروگرام کے تحت ایف ڈی اے سٹی میں دستیاب اراضی پر رہائشی گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی تجویز کی منظوری دی ہے جس پر پانچ ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے اس منصوبے پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت عملدرآمدکیلئے حتمی فیصلہ اعلیٰ حکام کی طرف سے کیاجائیگا۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے چیئرمین …
نیا پاکستان ہا?سنگ پروگرام کے تحت ایف ڈی اے سٹی میں دستیاب 523 کنال اراضی پر رہائشی گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی تجویز منظور

مزید خبریں
فیصل آباد۔1اکتوبر (اے پی پی): ایف ڈی اے گورننگ باڈی نے نیا پاکستان ہا?سنگ پروگرام کے تحت ایف ڈی اے سٹی میں دستیاب اراضی پر رہائشی گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی تجویز کی منظوری دی ہے جس پر پانچ ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے اس منصوبے پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت عملدرآمدکیلئے حتمی فیصلہ اعلیٰ حکام کی طرف سے کیاجائیگا۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے چیئرمین چوہدری لطیف نذر کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیا پاکستان ہا?سنگ پروگرام کے تحت ایف ڈی اے سٹی میں رہائشی گھروں کی تعمیر کے مجوزہ منصوبے کے بارے میں بتاےا کہ اس مقصد کےلئے ایف ڈی اے میں بہترین محل وقوع پر مشتمل دستیاب 523کنال اراضی پر تمام تر بنیادی سہولیات کے ساتھ 1488گھر تعمیر ہوسکتے ہیں جن میں پانچ مرلہ رقبہ کے 864(25×50) اور تین مر لہ کے 624(20×40)گھروں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور تجویز کردہ منصوبہ میں سیوریج ، واٹر سپلائی اور پارکس سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کی سکیمیں شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ تمام تر فنی و تکینکی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سنگل سٹوری پانچ مرلہ گھر کی قیمت ایک محتاط اندازے کے مطابق 39لاکھ 50ہزار روپے جبکہ سنگل سٹوری تین مرلہ گھر کی قیمت 26لاکھ روپے کا تخمینہ ہے جس میں تعمیراتی و ترقیاتی اخراجات اور زمین کی قیمت شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیا پاکستان ہا?سنگ پروگرام کے تحت رہائشی گھروں کی تعمیر کی اس سکیم کو بڑی سٹرک کے ذریعے مین سرگودھا روڈ سے منسلک کرنے کے علاوہ موٹر وے اور بائی پاس روڈ سے بھی ملایا جاسکتا ہے جبکہ اس بلاک کے قریب ایف ڈی اے سٹی میں دستیاب اراضی پر نالج سٹی اور انووٹیوسٹی سمیت دیگر کئی سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ کے کئی جدید منصوبے بھی تجویز کئے گئے ہیں جن کے باعث نیا پاکستان ہا?سنگ پروگرام کا یہ منصوبہ بڑی اہمیت وافادیت کا حامل ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ اعلیٰ حکام کی طرف سے رہائشی گھروں کی تعمیرکے اس منصوبے کی حتمی منظوری کے بعد اس میں مزید پیش رفت کی جائیگی اور گھروں کی الاٹمنٹ نیا پاکستان ہا?سنگ پروگرام کی مقرر کردہ شرائط ار قواعد و ضبوابط کے مطابق کی جاسکے گی۔ چیئرمین ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذر نے نیا پاکستان ہا?سنگ پروگرام کے تحت رہائشی گھروں کی تعمیر کے سلسلے میں ایف ڈی اے کی مجوزہ منصوبہ بندی کوسراہا اور کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق کم اخراجات میں باوقار رہائش فراہم کرنے کا یہ منصوبہ پی ٹی آئی حکومت کے وعدوں کی تکمیل میں حصہ ڈالنے کی جانب قابل قدر پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے نہ صرف تعمیراتی شعبے کی ترقی سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ ایف ڈی اے سٹی ہا?سنگ سکیم کی آبادکاری میں بھی تیزی آئے گی۔انہوں نے کہاکہ رہائشی گھروں کی تعمیر کے اس منصوبے کوجامع پالیسی کے تحت ٹھوس انداز میں آگے بڑھایا جائے تاکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ حاصل کرنے میں کامیابی مل سکے۔








