دہشت گرد برطانیہ کا رخ کر سکتے ہیں، ایف بی آئی کا انتباہ

128

لندن ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) مریکہ کی فیڈرل پولیس ایف بی آئی نے ہزاروں دہشت گردوں کے برطانیہ پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی نے دعوی کیا ہے کہ عراق اور شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بقول ان کے امریکی اتحاد کے تباہ کن حملے، دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیں گے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکی اتحاد کے حملوں سے بچ کر فرار ہونے والے ہزاروں دہشت گرد ممکنہ طور پر برطانیہ اور یورپ کے دیگر ممالک کا رخ کر سکتے ہیں