غربت خاتمہ فنڈزکے تحت ضلع صوابی کیلئے17کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ، اسد قیصر

89
سپیکر قومی اسمبلی نے صوابی بوقو جھنڈا وادی کنڈاو اور پابینی کیلئے سوئی گیس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
سپیکر قومی اسمبلی نے صوابی بوقو جھنڈا وادی کنڈاو اور پابینی کیلئے سوئی گیس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ غربت خاتمہ فنڈزکے تحت ضلع صوابی کیلئے17کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں آدھافنڈبنجراراضی پرفصلوں اوربیج پرصرف کریں گے جس کی بدولت زیتون،کرونڈااورپھول وغیر کے کاروبار اور کاشتکاری کوفروغ ملے گا،قومی اسمبلی میں زراعت کے حوالے سے جو خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے اس کے مطابق کسانوں کے حقوق کی تحفظ کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائیں گے اورایک ایسی پالیسی مرتب کرینگے جس کی بدولت کسان،فصل اوربیج ترقی کریں گے،زراعت کے حوالے سے تحقیق کومزیدبہترکرنے پربھی موجودہ حکومت کام کررہی ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع صوابی میں فاطمہ فرٹیلائزرلمٹیڈ کی وساطت سے گندم تخم میں بہتری کے حوالے سے ایک پروقارسیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ضلع صوابی میں بنجرزمینوں کوکارآمداورزرخیزبنانے سے انشاء اللہ اس علاقے کی کاشتکاری اوربیج نہ صرف مثبت تبدیلی آئیگی بلکہ غربت کاخاتمہ بھی ممکن ہوجائیگا اورلوگوں کوروزگارکے وافرمواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں پہلی مرتبہ کسانوں کیلئے آوازبلندکیاگیاہے،کسانوں کی بلاامتیاز فلاح وبہبودکیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائیگا۔میرے سیاست کامطمع نظرضلع صوابی کی ترقی، محرومیوں کاازالہ اور عوام کی فلاح وبہبودکیلئے بھرپوراقدامات اٹھاناہے،باداڈیم تکمیل کے مراحل میں ہے انشاء اللہ بہت جلداس کاافتتاح ہوجائیگا،گندپ،گدون اور دیگرملحقہ علاقوں کاپانی جو300فٹ نیچے بہتاتھااب باداڈیم کی تکمیل سے گہرائی صرف70فٹ رہ گئی ہے،جہاں پرہم نے دوٹیوب ویل نصب کردیئے جو الحمداللہ کامیاب ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوابی کی ترقی میری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کی فلاح وبہود اوران کی زندگی میں تبدیلی لانے کی بدولت ہی کسان اپنے بچوں کوزیورتعلیم سے آراستہ کرسکتے ہیں، اپنے بچوں کوعلاج معالجے کی بہترطبی سہولیات دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسان کااس معاشرے میں کلیدی کردارہے، موجودہ حکومت کاشتکاروں کی فلاح بہبودکیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائیں گے۔بعدازاں سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے یاسرشاہ کرکٹ اکیڈمی،شاہ منصورسپورٹس سٹیڈیم ضلع صوابی میں اوپن ایئر جیم کاافتتاح بھی کیا۔