کورونا وائرس کی دوسری لہر ،یورپی ممالک کےاقدامات

79

پیرس۔15اکتوبر (اے پی پی):کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لئے یورپی ممالک نے اقداما ت اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔جرمنی اور نیدر لینڈز میں جزوی لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے جس کے تحت کیفے اور ریستوران بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپین نے کوروناوائرس کے خدشے کے پیش نظر کیٹالونیا میں جمعرات سے 15 روز کیلئے ریستوران بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ چیک ریپبلک کی حکومت نے طلبا میں وبا پھیلنے کے خدشےکے ہیش نظر بچائو کیلئے سکول بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں، مذکورہ ملک میں گزشتہ 2 ہفتوں میں ایک لاکھ افراد کورونا وئرس کی وبا سے متاثر ہوئے ، جس کے بعد حکومت نے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ آئرلینڈ میں بھی عوام کے ایک دوسرے کے گھروں میں آنے جانے اور ملاقاتوں پر جمعرات سے پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔