کولون انڈور ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز، اعصام الحق قریشی کوارٹر فائنل میں (کل) ایکشن میں نظر آئیں گے

79
Easam-ul-Haq
Easam-ul-Haq

کولون۔15اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ جرمنی میں جاری اے ٹی پی کولون انڈور ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل رائونڈ میں (کل) جمعہ کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔ جرمنی میں جاری اے ٹی پی کولون انڈور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ کا مقابلہ انگلینڈ کے کین سکوپسکی اور انکے مکسیکن جوڑی دار سانتیاگوگونزالز سے ہوگا۔ اس سے قبل پری کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں اعصام الحق قریشی اور ڈومینک انگلوٹ نے حریف فرانس کے بینوئٹ پائیر اور ان کے امریکی جوڑی دار نکولس منروکو سٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔