امریکہ میں ڈیموکریٹک کی فتح سے کورونا وائرس کی ویکسین میں تاخیرہوگی ، ٹرمپ

101

واشنگٹن ۔18اکتوبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا ہے کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی کامیابی سے ریاست مشی گن سمیت پورے امریکہ میں کورونا وائرس ( کووڈ-19) سے حالات بگڑسکتے ہیں۔ریاست مشی گن کے مسکیگان میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا’’ڈیموکریٹ سخت اور غیرسائنٹیفک لاک ڈاؤن سے ہماری ریکوری کو ختم کریں گے ، جیسا کہ اس وقت آپ کی ریاستی حکومت کر رہی ہے۔صدر کے مطابق ، ڈیموکریٹس امریکہ میں کورونا ویکسین کیس میں تاخیر کریں گے۔