صدر مملکت ممنون حسین نے اسلام آباد میں تین روزہ قائد اعظم بین الصوبائی کھیلوں کا افتتاح کردیا درست حکمت عملی ہم کھیل کے میدانوں میں میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لیں گے،صدر مملکت ممنون حسین کا خطاب

189

اسلام آباد ۔ 23 اپریل (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے اسلام آباد میں تین روزہ قائد اعظم بین الصوبائی کھیلوں کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ایک زمانے میں پاکستان کھیلوں کی دنیا پر چھایا ہوا تھا۔ ہماری ہاکی سکواش اور کرکٹ ٹیمیں فتوحات کے جھنڈے گاڑھ رہی تھیں لیکن اس کے بعد ہماری کامیابیوں کو گہن لگتا گیا اس کی بنیادی وجہ میرٹ کی پامالی اور ترجیحات کے درست تعین سے گریز تھا۔