ہری پور۔19اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرتوانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان کے ہری پورآفس میں انکے کوآرڈینیٹرساجدخان اورسیکرٹری نعیم خان کی زیرصدارت اجلاس کاانعقادکیاگیاجس میں سوئی نادرن گیس کے ایریاانچارج ودیگرافسران سمیت متعلقہ ٹھکیداروں نے شرکت کی دوران میٹنگ وفاقی وزیرعمرایوب خان کی جانب سے جاری کردہ اربوں کی فنڈنگ سے ضلع کے متعددعلاقہ جات میں گیس فراہمی کے جاری منصوبوں کاتفصیلی جائزہ لیاگیامتعلقہ افسران نے جاری منصوبوں پربریفنگ دیتے ہوئے متعددمنصوبوں کی جلدتکمیل کی یقین دہانی کرائی وفاقی وزیرکے سٹاف نے جاری منصوبوں پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ خانپوردارتیاں سے صوابی میراتک متعدد علاقہ جات میں گیس فراہمی کے لیے عوامی قائدعمرایوب خان نے حالیہ دوسال کے دوران تقریباً12ارب روپے کی خطیرفنڈنگ کی ہے جس سے متعددعلاقہ جات کے عوام مذکورہ سہولت سے مستفیدہورہے ہیں جبکہ درجنوں دیہات میں تیزی سے کام جاری ہیں۔