وفاقی وزیر پٹرولیم و بجلی عمر ایوب خان کی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

130
موجودہ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، وفاقی وزیرعمرایوب خان کا کانووکیشن سے خطاب

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم و بجلی عمر ایوب خان نےقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بجلی کو بتایا ہے کہ حکومت بجلی کی پیداوار کے لئے ایل این جی کے استعمال سے متعلق معاملات کو بہتر بنا کر دو سال میں 147 ارب روپے کی بچت کرے گی،بجلی چوری کی روک تھام کے لئے صوبوں کو بھی کردار ادا کرنا چاہئے۔۔پیر کو قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ سابق حکومت بجلی کی پیداواری استعداد کے حوالے سے معاملات کو صحیح طور پر زیر غور نہیں لائی اور ایل این جی کی درآمد شروع کر دی اور بعض پاور پلانٹس کی کھپت سے اسے منتقل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا شعبہ صارفین کو سبسڈی دینے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ 50 فیصد گردشی قرضہ غیر بجٹ شدہ سبسڈیز کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو بجٹ کے مطابق سبسڈی دینے کی ضرورت ہے حکومت بجلی کی چوری روکنے کے لئے منظم انداز میں میں کام کر رہی ہے اور بجلی چوری کے خلاف مہم پچھلے دو سال سے جاری ہے، صوبائی حکومتوں کو بھی بجلی چوری کی روک تھام شام کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پینل کوڈ ترمیمی بل 2019 کا مقصد یہ ہے کہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کو بجلی چوری کے خلاف کاروائی کا اختیار دیا جائے۔قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری سالک حسین نے سرکاری رقوم کی بچت کے لیے لئے اقدامات کو سراہا۔اجلاس میں کمیٹی کے ارکان کے علاوہ وہ پاور ڈویژن،نیپرا اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔