اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):لاہور۔19اکتوبر( اے پی پی )پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان‘ زمبابوے سیریز کی میڈیا کوریج کیلئے کوویڈ19 پروٹوکولزجاری کر دیا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق میڈیا نمائندگان کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر پی سی بی صرف چائے، کافی، پھل اور پانی فراہم کرے گاتاہم میڈیا نمائندگان کھانے پینے کی اشیاءاور سامان اپنے ہمراہ لاسکتے ہیں۔ٹیم ہوٹل،ٹریننگ یا میچ وینیوز پر ان پرسن میڈیا انٹرویوز کی اجازت نہیں ہوگی۔اگر کوویڈ19 کی کوئی بھی علامت ظاہر ہوں تومیچ کی کوریج کے لیے وینیو میں آنے کی اجازت نہیں ہو گی۔وینیو میں داخلے کے موقع پر تھرمل گن سے بخار چیک کیا جائے گا۔نمائندگان ماسک پہننے اور 2 میٹر کے سماجی فاصلے کی ہدایات پر مکمل عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔ایکریڈیشن حاصل کرنے والے میڈیا نمائندگان وینیو پرایک جگہ جمع ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔نان میچ ڈیز پر فوٹوگرافرز/کیمرہ مینزکو میڈیا سنٹرزاور اس کے اطراف میں دستیاب پبلک انکلوژرز سے کوریج کی اجازت ہوگی۔ اس دوران ان کا کرکٹ بال کو پکڑنا یاہاتھ لگاناسختی سے منع ہے۔میچ ڈیز پر فوٹوگرافرزکو میڈیا سنٹرزاور اس کے اطراف میں دستیاب پبلک انکلوژرز سے کوریج کی اجازت ہوگی۔ میڈیا ورکنگ ایریاز میں ہینڈ سینیٹائزرز موجود ہوں گے تاہم میڈیا نمائندگان ذاتی استعمال کے لیے اپنے ہمراہ ہینڈ سینٹائرز بھی لاسکتے ہیں۔پی سی بی کا متعلقہ عہدیدار،دن کے کسی بھی وقت کسی بھی فرد کا بخار چیک کرسکے گا۔