حکومت فارمیسی کونسل آف پاکستان کو فعال بنانے کے لئے ادارہ جاتی اصلاحات کر رہی ہے، وزیر ممکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا قومی اسمبلی میں جواب

344
کرنٹ اکائونٹ خسارہ اور گردشی قرضے میں کمی آ رہی ہے، برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر ہیں،مہنگائی کے مسئلے پر تین چار ماہ میں قابو پا لیا جائے گا،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان
profile pic

اسلام آباد۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت فارمیسی کونسل آف پاکستان کو فعال بنانے کے لئے ادارہ جاتی اصلاحات کررہی ہے، ماضی میں اس ادارے کو نظر انداز کیا گیا جس سے مسائل پیدا ہوئے۔جمعہ کو سینیٹر جاوید عباسی کے ملک میں غیر رجسٹرڈ فارمیسیوں اور میڈیکل سٹورز کو کسی اہل اور لائسنس یافتہ فارماسسٹ کے بغیر چلانے اور فارمیسی کونسل آف پاکستان کو فعال بنانے کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر ممکت برائے پارلیمانی امور نے کہا کہ حکومت فارمیسی کونسل آف پاکستان کو فعال بنانے کے لئے ادارہ جاتی اصلاحات کر رہی ہے، ادارے کےبائی لاز بنائے جا رہے ہیں، ماضی میں اس حوالے سے کوئی کام نہیں کیا گیا،جن میڈیکل سٹورز کے پاس لائسنس نہیں اور جعلی ادویات فروخت کر رہے ہیں،ان کے خلاف وزارت قومی صحت کارروائی کر رہی ہے، ڈریپ بھی اس حوالے سےمتحرک ہے، کونسل کے لئے تمام صوبوں سے نامزدگیاں موصول ہو چکی ہیں، جلدکونسل فعال ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے پالیسی تشکیل دی جس کے تحت دوائوں کی قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔