فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کی بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت
پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،بھارت ہماری امن پسندی کو کمزور ی نہ سمجھے‘ عبدالرﺅف عالم‘ افتخار علی ملک ، میاں کاشف اشفاق
اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) تاجر برادری نے بھارتی فوج کی پاکستانی حدود میںبلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالرﺅف عالم‘ چیئرمین یونائٹڈ بزنس گروپ افتخار علی ملک اور پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے جمعرات کو یہاں اپنے مشترکہ بیان میں بھارتی فوج کی جانب سے بلاجواز فائرنگ کے نتیجہ میں دو جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھارت کا بزدلانہ اقدام قراردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ تاجر برادری پوری قوم کی طرح اپنی بہادرا فواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔