بیلاروس کی حکومت اپنے لوگوں دبانے کا سلسلہ ترک کر ے،اقوام متحدہ

78
United Nations

نیویارک ۔27اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس تحقیق کاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ بیلاروس کی حکومت اپنے عوام کودبانے کا سلسلہ ترک کر دے۔ منگل کے دن ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیلاروس میں گزشتہ دو ماہ کے دوران کم ازکم بیس ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مظاہرین کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ بیلاروس میں حالیہ صدارتی انتخابات میں صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کامیاب قرار پائے تھے تاہم اپوزیشن کا الزام ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کی گئی تھی۔ اس کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔