وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول محمد اعظم خان سواتی سے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات

93
وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی کا وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ثانیہ نشتر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر نارکوٹکس کنٹرول محمد اعظم خان سواتی سے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ریئر ایڈمرل محمد شعیب نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے وفاقی وزیر کو منشیات کی سمگلنگ کے خلاف سمندری سرحوں کی سکیورٹی سے متعلق امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم سواتی نے کہا کہ ہمارا مقصد منشیات سے پاک معاشرہ تشکیل دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے حکام کو منشیات کی لعنت پر قابو پانے کے لئےاہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت منشیات فروشوں اور اس کی سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانون سازی کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے سمندری سرحدوں کو محفوظ بنانے اور منشیات کی غیر قانونی نقل و حرکت کو روکنے کے لئے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے کردار کو سراہا۔