ایاز صادق صاحب آپ پتہ نہیں کس کے اشارے پر تاریخ مسخ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ،اسدعمر

81

اسلام آباد۔29اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہاہے کہ بھارت کا حملہ اس لئے رکا تھا کیونکہ بھارت کو پیغام پہنچایا گیا تھا کے ہمیں حملے کی تیاری کا بھی پتہ ہے اور جواباً اس سے زیادہ کاری ضرب لگانے کی تیاری بھی مکمل ہے۔ جمعرات کوسماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغامات میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق سپیکرسردارایازصادق کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ ایاز صادق صاحب آپ پتہ نہیں کس کے اشارے پر تاریخ مسخ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان نہیں دنیا گواہی دے رہی ہے کے بھارت کے اندھیرے میں چھپ کر بزدلانہ وار کا منہ توڑ جواب دے کر افواج پاکستان نے ایک بار پھر دکھایا کے واقعی اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے 9 بجے حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ بلکل ملی تھی. وہ حملہ اس لئے رکا کیونکہ بھارت کو پیغام پہنچایا گیا تھا کے ہمیں حملے کی تیاری کا بھی پتہ ہے اور جواباً اس سے زیادہ کاری ضرب لگانے کی تیاری بھی مکمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ابھی نندن کے جہاز گرنے کے بعد بھارت کو پتہ تھا ہم صرف زبانی دھمکی نہیں دیتے۔