ناروے کے مختلف جزائر میں 5.6کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

92
Earthquake
Earthquake

اوسلو۔31اکتوبر (اے پی پی):ناروے کے مختلف جزائر میں 5.6کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ناروے کے جزائر اولنکنبین ، سوالبارڈ اور جان ماین میں زلزلے کے جھٹکے شدت محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.6ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کا مرکز 71.5626 ڈگری شمالی عرض البلد اور 3.3424 ڈگری مغرب طول البلد میں سطح زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔