پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ (آج ) کھیلا جائے گا

93

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ آج منگل کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پہلے دو میچوں میں پاکستان نے 0-2 سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے ۔ پاکستان نے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 26 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کر لی ہے۔تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج منگل کو کھیلا جائے گا۔