حکومت سستی بجلی کیلئے متبادل توانائی ذرائع پر توجہ دے رہی ہے، وفاقی وزیر عمرایوب کا پاور ریلیف پیکیج پر بریفنگ کے دوران اظہار خیال

88
موجودہ حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں، وفاقی وزیرعمرایوب خان کا کانووکیشن سے خطاب

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت سستی بجلی کیلئے متبادل توانائی ذرائع پر توجہ دے رہی ہے، ماضی میں توانائی کے مہنگے معاہدوں سے بجلی مہنگی ہوئی، راستہ مشکل ہے لیکن ہم درست سمت گامزن ہیں، کورونا پر کنٹرول کیلئے حکومتی اقدامات کی عالمی سطح پر تعریف کی گئی ہے، پاکستان سمیت پوری دنیا کو کورونا کی وجہ سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے جس سے ہم باہر نکل رہے ہیں۔ منگل کو یہاں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پاور ریلیف پیکیج پر بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سے قبل 70فیصد بجلی درآمدی ایندھن سے بنتی تھی، سابقہ حکومتوں نے اپنے ذاتی مفاد کیلئے توانائی کے متبادل ذرائع بشمول گیس، کوئلہ، پن بجلی، شمسی توانائی اور ہوا کی توانائی کو استعمال نہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے 24 روپے فی یونٹ بجلی کے معاہدے کئے تھے تاہم پی ٹی آئی کی حکومت کی کوششوں کے نتیجہ میں بجلی کی قیمت میں کمی لائی گئی ہے جس سے صنعتوں سمیت عام صارفین کو فائدہ ہو رہا ہے۔