ہماری ٹاپ آرڈر میں پارٹنرشپ نہیں لگی جو ہمیں چاہیے تھی، کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم

119

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہماری ٹاپ آرڈر میں پارٹنرشپ نہیں لگی جو ہمیں چاہیے تھی، مجھے دکھ ہے کہ میں میچ ختم کرکے نہیں آیا۔ منگل کو زمبابوے اور پاکستان کے درمیان تیسرے ایک روزہ میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سیریز جیت گئے ہیں لیکن بدقسمتی سے آخری میچ ہار گئے، ہم نے اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہے، کیچ ، فیلڈنگ اور بلےبازی میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ بابراعظم نے کہا کہ ہماری ٹاپ آرڈر میں پارٹنرشپ میں نہیں لگی جو ہمیں چاہیے تھی، مجھے دکھ ہے کہ میں میچ ختم کرکے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے نے آج بہت ہی عمدہ کرکٹ کھیلی جس میں بلےبازی اور گیندبازی شامل ہے۔ قومی کپتان نے کہا کہ ہم آیندہ ایک روزہ سیریز میں بہترین کھیل کھیلیں گے کیونکہ دس پوائنٹس قیمتی ہوتے ہیں، پاکستانی ٹیم کی پرفارمینس سے میں کافی مطمئین ہوں، بطور کپتان جو میں نے غلطی کی اس سے سیکھنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سپر اوور کے لیے جو بلےباز بھیجے وہ پاور ہٹنگ کرتے ہیں، افتخار اور فخر کا کمبینیشن بائیں اور دائیں ہاتھ کے بلےبازوں کا بنا کر بھیجا تھا، اگر ہم فیلڈنگ میں کیچ کر لیتے تو زمبابوے اتنا ٹوٹل نہ بنا پاتا۔ انہوں نے کہا کہ آج شاہین شاہ نے ارام کرنا تھا لیکن فہیم کی وجہ سے انہیں کھلایا۔ ہمارا پلان یہی تھا کہ ہر میچ میں بولرز کے مختلف کمبینیشن کے ساتھ جائیں، ہماری کوشش ہے کہ ٹی ٹونٹی میں بہترین ٹیم کھلائیں، کرکٹ کی خوبصورتی ہی یہ ہے کہ کبھی بھی صورت حال تبدیل ہو سکتی ہے۔