پیپلزپارٹی نے کراچی کو روشںنیوں کے شہر سے گند کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے، وفاقی وزیر بحری امور

55

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو روشنیوں کے شہر سے گند کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے۔منگل کے علی زیدی نے کراچی میں ابتر ٹرانسپورٹ پر بلومبرگ کی خبر کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں بلومبرگ کی ضرورت نہیں کہ وہ بتائے ہم روز کس صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے کراچی کو روشنیوں کے شہر سے گند کے ڈھیر میں تبدیل کردیاہے اور اپنی بدعنوانی کے ساتھ روزانہ ٹاک شوز اور پریس کانفرنسیں پورے اعتماد کے ساتھ کرتے ہیں۔