نامور ہاکی پلیئر اور اولمپئن گولڈ میڈلسٹ رشید جونئیر انتقال کر گئے، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے کا اظہار افسوس

88
ایشیا ہاکی کپ، بھارت نے سپر فور مرحلے میں جاپان کو ہرا دیا

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):نامور ہاکی پلیئر اور اولمپئن گولڈ میڈلسٹ رشید جونئیر انتقال کر گئے۔ رشید جونئیر 1972 کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور 1994 کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے مینجر تھے۔ رشید جونئیر پی آئی اے کے شعبہ ٹریفک میں کئی اہم عہدوں پر براجمان رہے۔ انہوں نے سٹیشن مینجر ریاض اور سٹیشن مینجر نیویارک کے عہدوں پر بھی فرائض سر انجام دیئے۔ رشید جونئیر کے انتقال پر قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے گہرے غم و دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ رشید جونئیر پاکستان کے ہیرو رہے اور انہوں نے اس ملک کا نام روشن کیا۔