جوبائیڈن دھاندلی کے ساتھ انتخابات جیت سکتے ہیں ، ڈونلڈ ٹرمپ

92
Donald Trump

واشنگٹن ۔6نومبر (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن پر بغیر کسی ثبوت کے ووٹ چوری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی مبینہ مداخلت کے بغیر جوبائیڈن کے خلاف انتخابات میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ روز اپنےایک بیان میں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ اور بعض ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی بارے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ قانونی ووٹوں کی گنتی کرتے ہیں یعنی دھاندلی نہ کی گئی تو میں آسانی سے انتخاب جیت سکتا ہوں لیکن اگر آپ نے غیرقانونی ووٹوں کی گنتی کی تو جوبائیڈن دھاندلی کے ساتھ انتخابات جیت سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے کئی ریاستوں میں ڈیموکرٹس کی کرپشن اور دھاندلی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا سہارا لینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ بعض ریاستوں میں دھاندلی کی گئی ہے۔