اپوزیشن تقسیم ہوچکی ہے ،وزیر اعظم عمران خان اپنے اصولوں سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ،گورنر پنجاب کی وفود سے گفتگو

73
ہر سفر میں ناکامی کو تسلیم کرنا اور مشکلات کا اعتراف کرنا بہت اہم ہے، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانوکیشن سے خطاب

لاہور۔6نومبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن خود تقسیم ہوچکی ہے انکے جلسوں ا ور احتجاج سے حکومت خوفزدہ ہونیوالی نہیں ۔وزیر اعظم عمران خان اصولی اور نظر یاتی سیاست کر رہے ہیں وہ اپنے اصولوں سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔کورونا کے خطرات آج بھی موجود ہیں سب کو ایس اوپیز پر مکمل عمل کر نا ہوگا۔وہ دوبئی کے دَورے سے واپسی کے بعد گور نر ہاﺅس لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن کا قومی اداروں کو متنازعہ بنانے اورکمزور کر نے کا بیانیہ قوم کے سامنے ایکسپوز ہو رہا ہے اور عوام ہر سطح پر اپوزیشن کے بیانیے کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ اپوزیشن کے پاس کوئی نظریہ نہیںیہ سب اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اب اپوزیشن میں تقسیم بھی واضح ہوچکی ہے انکا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام تحر یک انصاف کی حکومتی پالیسیوں کیساتھ کھڑے ہیں اور عمران خان بطور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری کر یں گے عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ الحمد للہ پاکستانی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی کامیابیوں کا دنیا بھی اعتراف کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا ملک میں صنعتکاری کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لئے ہرقسم کی صنعتوں کے بجلی کی پیک آور قیمت ختم کرنے اور اضافی بجلی کے استعمال پر رعایت دینے کا اعلان خوش آئند ہے۔گورنر نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنی کامیاب حکمت عملی سے سمارٹ لاک ڈاﺅن سے پہلے کورونا کو قابو کیاہے اور اب بھی ضرورت اس بات کی ہے کہ کورونا سے بچاﺅ کے لیے عوام ایس او پیز پر مکمل عمل کر یں تاکہ کورونا کو مکمل شکست دی جاسکے۔