ستمبر 2020 کے دوران نٹ ویئرز کی برآمدات میں 17.91 فیصد اضافہ ،ادارہ برائے شماریات پاکستان

76
ضروری اشیا کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 9.95 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 41.90 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):ستمبر 2020 کے دوران نٹ ویئرز کی برآمدات میں 17.91 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق ستمبر2020 کے دورام برآمدات کا حجم 49.2 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اگست2020 کے دوران نٹ ویئرز کی برآمدات کا حجم 41.7 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح اگست 2020 کے مقابلہ میں ستمبر2020 کے دوران نٹ ویئرز کی قومی برآمدات میں 7.5 ارب روپے یعنی 17.91 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔