اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن (نااہل) کی قیادت کا دھاندلی کا شور اعتراف شکست ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے قوم پر مسلط رہنے والوں کا واویلا کارگر ثابت نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام انہیں پہچانتے …
گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن (نااہل) کی قیادت کا دھاندلی کا شور اعتراف شکست ہے،سینیٹر شیلی فراز

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن (نااہل) کی قیادت کا دھاندلی کا شور اعتراف شکست ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے قوم پر مسلط رہنے والوں کا واویلا کارگر ثابت نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام انہیں پہچانتے ہیں، عوام ان سے سوال پوچھ رہے ہیں کہ 5 سال میں یہ کچھ نہ کر سکے تو اب ان کیلئے کیا کریں گے؟۔








