ضلع صوابی میں تعلیم کا فروغ میری زندگی کا مشن ہے،اسد قیصر

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):اسپیکرقوی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ضلع صوابی میں تعلیم کا فروغ میری زندگی کا مشن ہے، ویمن یونیورسٹی صوابی کا نیا کیمپس جلد مکمل ہو رہا ہے جس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ ان خیلات کا اظہار انہوں نے ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر ڈاکٹر شاہانہ عروج سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی …

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):اسپیکرقوی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ضلع صوابی میں تعلیم کا فروغ میری زندگی کا مشن ہے، ویمن یونیورسٹی صوابی کا نیا کیمپس جلد مکمل ہو رہا ہے جس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ ان خیلات کا اظہار انہوں نے ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر ڈاکٹر شاہانہ عروج سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے یہاں اسپیکر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ویمن یونیورسٹی صوابی کے نئے کیمپس کے قیام اور نئے پروگرامز متعارف کرنے پر گفتگو ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے ضلع صوابی کے لئے اسپیکر اسد قیصر کی کلیدی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ویمن یونیورسٹی صوابی کو ماڈل یونیورسٹی بنائیںگے۔ اسپیکر اسد قیصر نے وائس چانسلر کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انھوں نے مزید کہا کہ ضلع صوابی میں تعلیم کا فروغ میری زندگی کا مشن ہے، ویمن یونیورسٹی صوابی کا نیا کیمپس جلد مکمل ہو رہا ہے جس کا افتتاح وزیراعظم کریںگے۔