اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبی بندی و ترقی اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ امریکی صدر کے ناطے اپنے اختیارات دنیا میں امن اور تعاون کے فروغ کیلئے بالعموم اور افغانستان کیلئے بالخصوص استعمال کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کےمسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔