اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسیامور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں تین دہائیوں تک ملک پر حکمرانی کرنے کے باوجود ابھی تک جھوٹ بول رہی ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کی …
پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی،ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسیامور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں تین دہائیوں تک ملک پر حکمرانی کرنے کے باوجود ابھی تک جھوٹ بول رہی ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کی اصل وجہ پی ایم ایل این کی بدعنوانی ہے۔ بد عنوانی میں ملوث افراد سے حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں اپوزیشن کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ نا اہل لیگ کے پاس تین دھائیوں کی حکمرانی کے بعد بھی بتانے کیلئے سوائے جھوٹ کے کچھ نہیں جبکہ عمر ان خان نے کل سوات میں اور آج حافظ آباد میں(نئے ہسپتال یونیورسٹی کے ذریعے) صحت، تعلیم، سیاحت اور غریب کو ریلیف دے کراپنی ترجیحات بتا دی ہیں، عوام کیلئے فرق کرنا آسان ہے کہ کون کام کر رہا ہے اور کون کام خراب کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ریاست کے جتنے مسائل ہیں انکی بنیادی وجہ آپکی کرپشن، لوٹ مار ڈاکہ زنی ہے. لیکن آپ کو یاد دلاتا جائوں کہ ہم آپ سے کرپشن کا سوال پوچھیں گے اور ہر صورت آپکو اسکا جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تھریک انصاف گلگت بلتستان کے انتخابات میں کلین سویپ کرے گی ۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات 15 نومبر کو ہونے جارہے ہیں۔ گزشتہ چند روز سے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر سیاسی شخصیات علاقے کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ 2009 کے بعد سے یہ تیسرے انتخابات ہیں۔ گلگت بلتستان کے کل 24 انتخابی حلقے اور اسمبلی کی 33 نشستیں ہیں باقی ماندہ نشستوں میں سے 6 نشستیں خواتین کے لئے اور تین ٹیکنو کریٹس کے لئے مخصوص ہیں۔








