- Advertisement -
اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کمالہ ہیرس کو کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ میں عالمی سطح بالخصوص افغانستان اور پورے خطے کے امن کیلئے بہتر امریکی کوششوں کا منتظر رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ طویل مدتی دوستی جاری رکھنے اور باوقار تعلقات کا خواہاں ہے ۔
- Advertisement -