پاکستان ون ڈے میں زیادہ فتوحات حاصل کرنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی

118
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) پاکستانی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ فتوحات کا روایتی حریف بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا، گرین شرٹس ایک روزہ میچز میں زیادہ کامیابیاں حاصل کرنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی، پاکستان نے کالی آندھی کو پہلے ون ڈے میں شکست دے کر یہ کارنامہ انجام دیا، ون ڈے کی تاریخ میں زیادہ فتوحات کا عالمی ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس ہے جس نے مجموعی طور پر 884 میچز کھیل کر 547 فتوحات حاصل کر رکھی ہیں۔