اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے 2020 کے پہلے 9 ماہ کے دوران 26.4 ارب روپے قبل از ٹیکس منافع کمایا ہے۔ سال 2019 کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں رواں سال کے دوران بینک کے بعد از ٹیکس منافع میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے اور جنوری تا ستمبر 2020 کیلئے یو بی ایک کا خالص منافع 16 ارب روپے تک بڑھ گیا۔ یو بی ایک کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 ستمبع 2020 کو ختم ہونے والے نو مہینوں کیلئے یو بی ایک کی فی حصص آمدنی 13.13 روپے رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ بینک کے صارفین کی تعداد 10 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔ دسمبر 2019 کے مقابلہ میں ستمبر 2020 کے اختتام پر یو بی ایل کے اثاثہ جات 11 فیصد اضافہ سے 1.35کھرب روپے تک بڑھ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ یونائیٹڈ بینک کا نیٹ ورک 1361 برانچز اور 1455 اے ٹی ایمز پر مشتمل ہے جو پاکستان میں بینکنگ صارفین کو بینکاری کی بین الاقوامی معیار کی خدمات فراہم کر رہا ہے۔