وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت

239

اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے وزارت صنعت و پیداوار کو ماہ رمضان کیلئے خصوصی رمضان پیکیج کی ہدایت کی ہے۔ اتوار کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ پیکیج آئندہ 10 روز کے اندر کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کو غور کیلئے پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالہ سے سیکرٹری صنعت و پیداوار کو ایک خط ارسال کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ماضی کے پیکیج کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ امدادی پیکیج ماہ رمضان میں تمام لوگوں کو یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔