ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی پیداوار میں 2.75 فیصداضافہ ہوا، شماریات بیورو

124

اسلام آباد۔17نومبر (اے پی پی):ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی مجموعی پیداوار میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں 2.75 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی پیداوار 35.35 فیصد فیصدزیادہ رہی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد وشمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران موٹر سپرٹ کی پیداوار میں 18.04فیصد، ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداوار میں 10.20فیصد اور ایل پی جی کی پیداوار میں 7.9فیصد کا اضافہ دیکھے میں آیا ہے تاہم جیٹ فیول آئل کی پیداوار میں 42.68فیصد ، ڈیزل آئل کی پیداوار میں 62.43فیصد ، فرنس آئل کی پیداوار میں 0.73فیصد اور لبریکیٹنگ آئل کی پیداوار میں 40.01فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ستمبر 2020 میں ستمبر 2019 کے مقابلہ میں پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 2.84 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اس مہینے میں مٹی کے تیل کی پیداوار میں 13.45 فیصد، موٹر سپرٹ کی پیداوار میں 5.38فیصد اور ایل پی جی کی پیداوار میں 9.65فیصد اضافہ ہوا تھا۔