سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےکراچی کنگ کو پی ایس ایل کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دی ہے

182

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےکراچی کنگ کو پی ایس ایل کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ بدھ کو اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو کے کامیاب انعقاد پر، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور انتظامیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔عالمی کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت پر پوری پاکستانی قوم ان کے ممنون ہے، اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہپاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔پی ایس ایل کے سیمی فائنل اور فائنل میں شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی میں صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کلیدی کردار رہا ہے۔وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں کرکٹ کی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہونگی اور تمام عالمی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔