فیصل آباد کی صنعت ایک دفعہ پھرآباد ہو گی،اسدعمر

82

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے فیصل آباد میں ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان کیا اور وعدہ کیاتھا کہ ایک دفعہ پھر فیصل آباد کی صنعت آباد ہو گی۔ بدھ کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ صنعتیں بند ہو رہی تھیں اور مزدور بے روزگار ہو رہے تھے، آج وہاں ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور ہزاروں مزدوروں کو روزگار مل رہا ہے۔