‏وزیر اعظم کا دورہ افغانستان دوطرفہ تعلقات اور رابطوں کے فروغ میں اہم پیش رفت ہے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا ٹویٹ

70

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ‏وزیر اعظم کا دورہ افغانستان دوطرفہ تعلقات اور رابطوں کے فروغ میں اہم پیش رفت ہے،دونوں ملکوں کے عوام بھائی چارے کے رشتے میں بندھے ہیں اورانہوں نے دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں۔ جمعرات کو وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نےا پنے ٹویٹ میں کہا کہ امن، ترقی اور خوشحالی افغان عوام کاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خطے میں امن کے داعی ہیں ۔