حکومت کے وژن کے مطابق قومی کھیل ہاکی بحال کیا جارہا ہے۔قاسم سوری،دو سال ملکی معیشت پر کام کیا،اب کھیلوں پر توجہ دی جائے گی۔عثمان ڈارکاتقریب سے خطاب

136
وفاقی دارالحکومت میں لوگوں کے ایک بڑے اجتماع کو دیکھ کر اپوزیشن جماعتوں کی بے چینی بڑھ گئی ہے،معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار

راولپنڈی۔19نومبر (اے پی پی):قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکراسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی پوری کوشش ہے کہ ملک میں ہاکی کو فروغ دیا جائے اور یہ ضروری ہے کہ سکول اور کالجز میںہاکی کے دوبارہ ٹورنامنٹ کروائے جائیں،پی ایس ایل میں لاہور اور کراچی کا مقابلہ ہر شائقین نے دیکھا،جب تک ہاکی میں سپانسرز نہیں آئیں گے تب تک ہاکی فروغ نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو راولپنڈی کے ہاکی اسٹیڈیم میں 66ویں قومی ہاکی چیمپیئن شپ 20 کے سیمی فائنل کی تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار، پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن محمد آصف باجوہ ، چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر اور اولمپیئن کلیم اللہ،اولمپیئن رانا مجاہد علی ,سیکریٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کرنل ر آصف ناز کھوکھر بھی موجود تھے۔ڈپٹی سپیکرقاسم سوری نے کہا کہ موجودہ حکومت کے وژن کے مطابق ملک میں قومی کھیل ہاکی کانیشنل چیمپئن شپ ٹورنامنٹ بحال کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچپن میں مجھے اپنے ہاکی کے کھلاڑیوں کے شرٹ نمبر بھی یاد ہوتے تھے۔ہاکی نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور جلد سکول و کالجز میں اس کو بحال کریں گے،جیسے پی ایس ایل کھیلا گیا ویسے ہی امید ہے ہاکی بھی کھیلا جائے گا،میرے مطابق کرکٹ کی طرح ہاکی میں بھی علاقائی سٹرکچر لانا پڑے گا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے اس موقع پر کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے کامیاب ہاکی نیشنل چیمپئن شپ کا انعقاد کیا اوراس بات کی بہت خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان میں ہاکی دوبارہ کھیلی جارہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اچھا لگ رہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کھیلی جانے والی ہے اور پی ایچ ایف پی ایس ایل کی نوعیت کا ٹورنامنٹ منعقد کرنے جارہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے نوجوانوں کو کھیلوں میں مکمل مواقع دینے ہیںاورہماری کوشش ہے کہ ہاکی کو دوبارہ ملک میں بحال کرنا ہے،حکومت ہاکی کو سپورٹ کرنے کے لیے مکمل تعاون کرے گی،پاکستان میں ہاکی کھلاڑیوں پر انویسٹمنٹ کرنے کی ضرورت ہے جو حکومت پاکستان ضرور دیگی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ سپورٹس کو پاکستان میں دوبارہ اٹھانا ہے،ہماری کوشش ہے کہ ہاکی کو اس کا کھویا ہوا مقام دوبارہ دلوائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب ہاکی پاکستان میں عروج پر تھی اور اب اسے دوبارہ بحال کرنا ہے جبکہ پاکستان میں سپورٹس کے سٹرکچر کی کمی رہی جس پر کام کیا جارہا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن ہاکی کی بحالی کے لیے سٹرکچر پر کام کرہی ہے۔پاکستان کے نوجوانوں کی صحت کے لیے سپورٹس کو فروغ دینا ہوگا کیونکہ ماضی کی حکومتوں نے سپورٹس کو ترجیح نہیں دی جس کے باعث سپورٹس تنزلی کا شکار ہواہے۔وزیراعظم کی خاص ہدایات پر آج نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا سیمی فائنل دیکھنے آیا ہوں۔انہوں نے کہاہے کہ سپورٹس کے فنڈز میں بھی اضافہ ہوگا اور سپورٹس کو ترقی بھی ملے گی۔دو سال اکانومی پر کام کیا ہے اور اب وقت ہے سپورٹس کو ملک میں اٹھانے کاہے۔میری یہاں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں ہاکی کا ریواﺅل ہونا چاہیے۔