وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی تمام علاقوں کی ترقی پر یکساں یقین رکھتے ہیں،پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات اور اربن پلاننگ و ڈویلپمنٹ بشریٰ رند کی پریس کانفرنس

133

کوئٹہ۔19نومبر(اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات اور اربن پلاننگ و ڈویلپمنٹ بشریٰ رند نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی تمام علاقوں کی ترقی پر یکساں یقین رکھتے ہیں تربت کے حالیہ دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کئی منصوبوں کی منظوری دی ہے بلوچستان میں نئی میڈیا پالیسی کی تشکیل کے لئے کام جاری ہے بہت جلد صحافی برادری کے لئے میڈیا پالیسی کو حتمی شکل دیکر اس پر عمل درآمد شروع کروایا جائیگا۔ صوبائی کابینہ نے بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں شہریوں کو صحت کی سہولیات باہم پہنچانے کیلئے 3 سال کے لئے کنٹریکٹ اور ایڈھاک پر 2 ہزار سے 3 ہزار تک ڈاکٹرز بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے کوئٹہ شہر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس کے بحران سے پیدا ہونے والی عوامی مشکلات کے ازالے کے لئے وزیراعلیٰ جام کمال نے وفاقی محکموں کے متعلقہ حکام سے رابطے کرکے انہیں خطوط لکھے ہیں صوبائی کابینہ نے بعض تیکنیکی امور کی بناءپر بلوچستان ہاو¿سنگ اینڈ ٹاو¿ن پلاننگ اتھارٹی کے ایکٹ کی منظوری نہیں دی ہے انشاءاللہ بہت جلد محکمہ اربن پلاننگ و ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ہاو¿سنگ اینڈ ٹاو¿ن پلاننگ اتھارٹی کی تشکیل کی منظوری صوبائی کابینہ دے گی محکمہ اطلاعات میں جونیئرز آفیسران کی تعیناتیوں کا جائزہ لیکر میرٹ پر فیصلے کیے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو آفیسر کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و اربن پلاننگ بشریٰ رند نے کہاہے کہ صوبائی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں پنجگور میں کھجور کو محفوظ بنانے اور اس کی پیکنگ کے لئے پراسسنگ پلانٹ کی منظوری دی ہے جبکہ صوبے کے مختلف اضلاع میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر نئے سب ڈویڑن کے قیام کے لئے صوبائی وزیر ریونیو سلیم خان کھوسہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال صحت اور تعلیم سمیت تمام محکموں میں کرپشن کے خاتمے اور مافیاکو کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھارہے ہیں اس ضمن میں وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم اور نیب بلوچستان کے درمیان کرپشن کے خاتمے کیلئے باقاعدہ ایم او یو پر دستخط ہوئے ہیں ۔بشریٰ رند نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہنے اور سنی ٹائیزر کا استعمال کرے کیونکہ کورنا کا مقابلہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرکے ہی کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اربن پلاننگ اور کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے آفیسران سرکاری زمینوں اور سٹی ہاوسنگ اسکیم سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں اور عوام کے تعاون سے ہی تمام حکومتی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کراکے ان پر مختلف رہائشی اسکیمیں بنائیں جائینگے۔ ایک سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و اربن پلاننگ بشریٰ رند نے کہا ہے کہ موسم سرما میں ہونے والی برف باری اور بارشوں سے عوام الناس کو پہنچنے والی تکالیف کا ازالے کے لئے صوبائی حکومت نے جدید مشینری خریدی ہے جس کے ذریعے دشوار گذار راستوں میں برف ہٹائی جائیگی تاکہ شاہراہوں پر سفر کرنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑیں۔