حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور عوامی اجتماعات سے گریز کریں ،وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی

69

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نےکہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور عوامی اجتماعات سے گریز کریں کیونکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ جمعرات کو انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، تمام سیاسی جماعتوں کو مہلک وائرس کے دوسری لہر کو دبانےاور اس پر قابو پانے کے لئے متحد ہو کر قدم اٹھانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بہت سے ملک نے کوویڈ 19 کے پہلی لہر کو کامیابی سے روکنے میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کووڈ۔ 19 سے متعلقہ طبی سازوسامان تیار کرنے میں خود کفیل ملک بن گیا ہے اور اب وہ یہ مصنوعات مختلف ممالک میں برآمد کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کووڈ۔ 19 کے پہلے مرحلے کے دوران پاکستان میں طبی سازوسامان کی کمی تھی ، لیکن اب ہم اس ضمن میں خود کفیل ہوگئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ، انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مہنگائی کو کم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔