پاکستان کپ پولو کپ 2020ءکے تیسرے دن اے او ایس پولو ٹیم نے گارڈ رائس /پلاٹینم ہومز کو 10.5-1 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

105

لاہور۔26نومبر (اے پی پی):لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو فار پیس ٹو پاکستان کپ پولو کپ 2020ءکے تیسرے دن اے او ایس پولو ٹیم نے گارڈ رائس /پلاٹینم ہومز کو 10.5-1 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران آغا مرتضی،شاہ قبلائی عالم، فیروز گلزار، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا اور سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل(ر) مدثر شریف اور ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اے او ایس پولو ٹیم نے زبردست کھیل پیش کرکے میچ یکطرفہ جیت کر 10.5-1 سے میچ جیت لیا۔ اے او ایس پولو ٹیم کی طرف سے حمزہ علی حکیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور احمد زبیر بٹ کے ہمراہ تین تین گول سکور کیے ، گی گبرٹ نے دو جبکہ شاہ شمیل عالم نے ایک گول سکور کیا جبکہ ڈیڑھ گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ گارڈ رائس /پلاٹینم ہومز کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے واحد گول سکور کیا۔ آج کو تین میچز کھیلے جائیں گے دوپہر بارہ بجے کولونی بمقابلہ ڈی پولو ہوگا۔ دوپہر دو بجے پہلا سیمی فائنل باڑیز بمقابلہ پرائس میٹرڈاٹ پی کے اور تین بجے دوسرا سیمی فائنل ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو بمقابلہ ری ماﺅنٹس ہوگا۔